• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 40375

    عنوان: بعض مسجد میں محراب ہوتاہے ، محراب کو چھوڑ کر تین یا چار صف باہر جماعت سے نماز پڑھی جاتی ہے ، کیا اس طرح محراب کو چھوڑ کر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: بعض مسجد میں محراب ہوتاہے ، محراب کو چھوڑ کر تین یا چار صف باہر جماعت سے نماز پڑھی جاتی ہے ، کیا اس طرح محراب کو چھوڑ کر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 40375

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1350-971/D=9/1433 محراب درحقیقت وسط صف ہونے کی علامت ہے، لہٰذا اگر محراب کی محاذات میں دو چار صف بعد امام کھڑا ہو تو کوئی حرج نہیں بشرطیکہ پیچھے یا بعد میں آنے والے مصلیوں کے لیے جگہ تنگ نہ ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند