• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 40311

    عنوان: کیا نماز باجماعت نہ پڑھی جائے لیکن اگر قضا ہونے سے پہلے پڑھے تو کوئی گناہ تو نہیں ہے؟

    سوال: کیا نماز باجماعت نہ پڑھی جائے لیکن اگر قضا ہونے سے پہلے پڑھے تو کوئی گناہ تو نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 40311

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1147-719/L=8/1433 حدیث شریف میں مسجد میں جاکر باجماعت نماز پڑھنے کی تاکید آئی ہے اور جماعت بلاعذر ترک کرنے پر سخت وعید آئی ہے اس لیے بلا عذر ترک جماعت جائز نہیں، البتہ اگر کسی وجہ سے جماعت چھوٹ جائے تو وہ تنہا نماز پڑھ سکتا ہے، البتہ ایسی صورت میں بھی بہتر یہ ہے کہ اگر کوئی اور آدمی مل جائے تو اس کے ساتھ جماعت کرلے تاکہ جماعت کا ثواب مل جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند