• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 40234

    عنوان: قصر نماز

    سوال: میں نے سفر شروع کیا اس وقت عصر کی نماز کا وقت تھا- ٹرین شروع نہیں ہوئی- مجھے دو رکعت نماز پڑھنی ہوگی یا چار جب کہ میں ابھی اپنے شہر میں ہوں؟

    جواب نمبر: 40234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1496-1239/B=8/1433 آپ کو چار رکعت نماز عصر پڑھنی ہوگی۔ ======================= جواب درست ہے، البتہ یہ حکم اس وقت ہے جب کہ آپ اپنے شہر میں نماز پڑھیں، اگر ٹرین چل دی اور فنائے شہر سے آگے چلے گئے اور عصر کا وقت ابھی باقی ہے اس وقت اگر آپ نماز پڑھتے ہیں تو قصر کریں گے کیونکہ قصر واتمام کے سلسلے میں اخیر وقت کا اعتبار ہوتا ہے۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند