عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 40180
جواب نمبر: 40180
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1154-723/L=8/1433 فجر کی نماز قضا ہونے میں دو تین منٹ باقی ہوں تو فرض کی نیت باندھ کر مختصر قراء ت کرکے مکمل کرلینی چاہیے، اگر دورانِ نماز قضا کا اعلان ہوجائے تو نیت نہ توڑنی چاہیے بلکہ جلد از جلد نماز مکمل کرلینی چاہیے، کیونکہ بالعموم اعلانات ایک دو منٹ پہلے کردیے جاتے ہیں، البتہ احتیاطا اس نماز کا اعادہ کرلینا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند