عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 40169
جواب نمبر: 40169
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1134-709/L=8/1433 رمضان میں اس کو تراویح پڑھنی چاہیے، تراویح کی جگہ قضا نمازیں نہ پڑھنی چاہئیں، قضا نمازیں دیگر وقتوں میں پڑھنی چاہئیں، علماء نے صراحت کی ہے کہ سنن مفروضہ، تہجد، صلات ضحی، صلاة التسبیح اور وہ نمازیں جن کے بارے میں روایات آئی ہیں جیسے تحیة المسجد، عصر سے پہلے کی چار رکعت اور مغرب کے بعد کی چھ رکعات میں مشغول ہونا قضاء نماز میں مشغول ہونے سے بہتر ہے، ہاں دیگر نوافل پر قضا نماز کو مقدم کرسکتے ہیں۔ الاشتغال بقضاء الفوائت أولی وأہم من النوافل إلا سنن المفروضة وصلاة الضحی وصلاة التسبیح والصلاة التي رویت فیہا الأخبار أي کتحیة المسجد والأربع قبل العصر والست بعد المغرب (شامي: ۲/۵۳۶)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند