• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39987

    عنوان: کیا قصر میں سنّت بھی پڑھی جاتی ہے اگر ہاں تو کتنی؟

    سوال: کیا قصر میں سنّت بھی پڑھی جاتی ہے اگر ہاں تو کتنی؟

    جواب نمبر: 39987

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1090-1090/M=7/1433 اگر مسافر آدمی عجلت اور بے اطمینانی کی کیفیت میں نہیں ہے بلکہ سکون وقرار کی حالت میں ہے تو اس کو چاہیے کہ سنن ونوافل بھی پڑھے اور اگر غیراطمینانی حالت میں ہو اور جلدی میں ہے تو سنن وغیرہ ترک کردے، سنتوں میں قصر نہیں ہے، چار رکعت والی سنت کو چار ہی پڑھے، ویأتي المسافر بالسنن إن کان في حال أمن وقرار وإلا... لا یأتي بہا ہو المختار (درمختار زکریا: ۲/۶۱۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند