• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39862

    عنوان: کیا سنت اور نوافل نماز میں سجدے کی حالت میں قرآنی دعا كی جاسكتی ہے؟

    سوال: (۱) کیا سنت اور نوافل نماز میں سجدے کی حالت میں قرآنی دعا جو کی قرآن پاک /حدیث میں آئی ہے ، سجدے میں حالت میں پڑھ سکتے ہیں؟ (۲) کیا ایک سے زیادہ دعا سنت اور نوافل میں سجدے کی حالت میں قرآنی دعا جو کی قرآن پاک ہے ، سجدے کی حالت میں پڑھ سکتے ہیں؟ (۳) کیا ایک ہی دعا کو کئی مرتبہ سجدے میں میں پڑھ سکتے ہیں؟ (۴) کیا جو شخص (مرد/عورت) تنہا فرض نماز پڑھ رہا ہو وہ سجدے میں دعا پڑھ سکتاہے؟

    جواب نمبر: 39862

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1018-644/H=7/1433 (۱) (۲ ) تنہا سنت اور نوافل پڑھنے والا ادعیہٴ ماثورہ سجدہ میں پڑھ سکتا ہے۔ (۳) پڑھ سکتے ہیں، نوافل میں توسع ہے۔ (۴) فرض میں نہ پڑھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند