عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 3983
موٴذن کے کیا فضائل ہیں؟
موٴذن کے کیا فضائل ہیں؟
جواب نمبر: 3983
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 676/ ب= 567/ ب
موذن کے بارے میں احادیث میں بہت فضیلت وارد ہوئی ہیں۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ موٴذن لوگ قیامت کے دن لمبی گردن والے ہوں گے۔ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ موٴذن کی آواز جہاں تک پہنچتی ہے وہاں تک کا جو بھی جن اور انسان اس آواز کو سنتا ہے وہ سب قیامت کے دن موٴذن کے لیے بنیں گے۔ (مشکاة: ص۶۴) قیامت کی ہولناکی کو دیکھ کر جب تمام لوگ پریشان و حیران ہوں گے ، تین قسم کے لوگوں کو کوئی پریشانی نہ ہوگی، منجملہ ان میں سے ایک وہ موٴذن ہے جو پنچ گانہ نمازوں کے لیے اذان دیتا ہے، محض اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے۔ (شامی: ۲ ص۶۰، زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند