• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39812

    عنوان: نمازی کے سامنے کتنی جگہ چھوڑ کے ہم آگے سے گذر سکتے ہیں ؟

    سوال: نمازی کے سامنے کتنی جگہ چھوڑ کے ہم آگے سے گذر سکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 39812

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 492-470/N=7/1433 بڑی مسجد، بڑے مکان اور جنگل میں تین صف (۱۲ فٹ) کے بعد نمازی کے سامنے سے گذرنا جائز ودرست ہے، اور چھوٹی مسجد اور چھوٹے گھر میں کسی آڑ کے بغیر دیوار تک کہیں سے بھی گذرنا جائز نہیں، اور بڑی مسجد وہ ہے جو ۴۰ ذراع یعنی ۶۰/ فٹ لمبی ہو، اور جس مسجد کی لمبائی اس سے کم ہو وہ چھوٹی مسجد ہے، کذا فی کتب الفقہ والفتاوی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند