• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39789

    عنوان: بریلوی امام کے پیچھے نماز ہوتی ہے كہ نہں؟

    سوال: کیا ہم بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟؟ اکثر تبلیغی جماعت والے ہماری تشکیل ان کی مسجدوں میں کرتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 39789

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 987-620/H=7/1433 (۱) جس بریلوی امام میں بدعت کی حد تک امور پائے جائیں اس کے پیچھے اگر نماز پڑھ لی تو نماز فاسد ہونے کا حکم نہیں ہے، سعی البتہ یہی کرنا چاہیے کہ ہرنماز صحیح العقیدہ متبسع سنت اوصاف امامت سے پوری طرح متصف امام کی اقتداء میں ادا ہوا کرے۔ (۲) اکثر وہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ خود ان کے قلم سے لکھواکر بھیجئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند