• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39662

    عنوان: جائے نماز پر آج کل کعبہ کی تصویر بناتے ہیں اور پیر لگ جاتا ہے، ایسی صورت میں کہیں بے ادبی تو نہیں ہوسکتی؟

    سوال: جائے نماز پر آج کل کعبہ کی تصویر بناتے ہیں اور پیر لگ جاتا ہے، ایسی صورت میں کہیں بے ادبی تو نہیں ہوسکتی؟

    جواب نمبر: 39662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1019-624/L=7/1433 اگر توہین وغیرہ ذہن میں نہ ہو تو کعبہ کی تصویر والے مصلی پر اگر پیر لگ جائے تو اس میں کوئی بے ادبی نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند