• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39658

    عنوان: رجب كے شروع 3 دنوں كے روزے

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ رجب کے شروعات کے ۳ روزے رکھنا کسی حدیث سے ثابت ہے؟ اگر ہے تو فضائل بھی بتائیں۔ اللہ آپ کے علم میں اضافہ کرے ... اور اللہ علما ء حق کی حفاظت فرماے ۔

    جواب نمبر: 39658

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1050-1050/M=7/1433 رجب کے شروع ۳/ روزوں کی کوئی خاص فضیلت اور اس بارے میں کوئی حدیث ہماری نظر سے نہیں گذری، البتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول ہرماہ کے تین روزے (۱۳، ۱۴، ۱۵) رکھنے کا تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند