• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39379

    عنوان: کیا نماز کے درمیان موبائل کا بجنا جائز ہے؟

    سوال: کیا نماز کے درمیان موبائل کا بجنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 39379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1271-1040/B=7/1433 یہ تو غیراختیاری چیز ہے، اگر کسی نے نماز سے پہلے اپنا موبائل بند نہیں کیا اور موبائل میں نماز کی حالت میں گھنٹی بجنے لگی، اگر آپ عمل قلیل سے ایک مرتبہ جیب میں ہاتھ ڈال کر (موبائل نکالے بغیر) اندر ہی اندر بند کرسکتے ہوں تو بند کردیجیے اور اگر نہیں بند کرسکتے ہیں تو اسے بجنے دیجیے، بس اس کی آواز سے خشوع وخضوع میں فرق آئے گا، مگر نماز باطل نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند