• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 3933

    عنوان:

    میں سوڈان میں رہتاہوں، آج ہم سب مغرب کی نماز پڑھ رہے تھے، دوسری رکعت میں امام صاحب دوسرا سجدہ کرنا بھول گئے۔ جب انہوں نے نماز مکمل کی اور سلام پھیرے تو لوگوں نے کہا اس بارے میں کہا۔ پھر امام نے سجدہ سہو کیا، کیا یہ درست ہے؟ واضح رہے کہ سجدہ سہو سے پہلے مقتدیوں نے بات کی تھی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3933

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 845/ ھ= 639/ ھ

    جبکہ ایک سجدہ چھوٹ گیا تو نماز درست نہ ہوئی، نہ امام صاحب کی نہ مقتدیوں کی، نہ ہی سجدہٴ سہو کرلینا کفایت کرے گا، بلکہ سب پر نماز کا اعادہ واجب ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند