• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 3926

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ ایک امام بدفعلی کرتاہے اور اس کے بارے میں آپ معلوم ہوجاتاہے تو کیا اب اس امام کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟ پتہ چلتاہے کہ انھوں نے اللہ سے معافی مانگ لی ہے۔

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ ایک امام بدفعلی کرتاہے اور اس کے بارے میں آپ معلوم ہوجاتاہے تو کیا اب اس امام کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟ پتہ چلتاہے کہ انھوں نے اللہ سے معافی مانگ لی ہے۔

    جواب نمبر: 3926

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 654/ ب= 544/ ب

    صورتِ مسئولہ میں اگر امام اس بدفعلی کے ساتھ ملوث ہے (اور شرعی اعتبار سے اس کا ثبوت بھی موجود ہے) اور توبہ بھی نہیں کرتا ہے تو ایسے امام کے پیچھے نماز کراہت تحریمی کے ساتھ درست ہے، اور اگر اپنی کمینی حرکت پر نادم ہوکر سچی پکی توبہ کرلیتا ہے تو نماز ان کے پیچھے بلاکراہت درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند