• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39251

    عنوان: کسی سورةکے ملانے سے پہلے بھی بسم اللہ پڑھنا مستحب ہے

    سوال: نماز میں تعوذ، تسمیہ پھر سورة فاتحہ اور قرأت ، کیا سورة فاتحہ اور قرأت کے بیچ میں بسم اللہ کہنا کتنا اور کیسا ہے؟ پڑھنا ہے یا نہیں پڑھنا ہے؟

    جواب نمبر: 39251

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1269-1036/B=7/1433

    ہرسورة کے پہلے بسم اللہ پڑھنا نماز میں بھی مستحب ہے، سورہٴ فاتحہ سے پہلے اور سورہٴ فاتحہ کے بعد کسی سورةکے ملانے سے پہلے بھی بسم اللہ پڑھنا مستحب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند