عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 39240
جواب نمبر: 39240
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1249-224/B=7/1433 فرض نمازیں، یا سنت موٴکدہ میں کسی اور نماز کی نیت درست نہیں، ہاں تحیة المسجد کی نیت سنت موٴکدہ میں کرسکتے ہیں، سنت موٴکدہ مثل فرض کے ہوتی ہے اس میں قصدا قعدہٴ اخیرہ کرکے پھر دو رکعت نفلی شروع کرنا درست نہیں، سہواً ہوگیا تو درست ہے، مگر تاخیر سلام کی وجہ سے اخیر میں سجدہٴ سہو کرنا واجب ہوگا۔ (۲) توحید تو مکمل تھی، دین اسلام نامکمل تھا۔ (۳) اگر سر جھکاکر سلام کرتا ہے تو سر جھکانا جائز نہیں، اگر کسی نے جھکالیا تو اسے شرک بھی نہیں کہا جائے گا، ہاں غیروں کے سامنے سرجھکانا اسلامی حمیت کے خلاف ہے۔ نوٹ: سوال ۲ ناقص ہے، منشا سوال واضح کرکے پوری بات لکھیں۔ (د)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند