• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39077

    عنوان: نماز پڑھتا ہو ں تو میرا ذھن ہر سو جاتا

    سوال: جناب جب میں نماز پڑھتا ہو ں تو میرا ذھن ہر سو جاتا ہے میرا مطلب یہی ہے کہ مختلف چیزو ں کے بارے میں سوچتا ہوں ،مجھے یہ بتائیں کہ میں کیا کروں کہ میرا ذہن صرف نماز کی طرف ہواور اللہ کی عبادت کی طرف ہو؟

    جواب نمبر: 39077

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1112-935/B=6/1433 آپ یہ تصور کرکے نماز کے لیے کھڑے ہوں کہ میں اللہ کے سامنے کھڑا ہوں اور اللہ کے لیے نماز پڑھتا ہوں، اگر کبھی اِدھر اُدھر ذہن چلا جائے تو پھر اللہ کی طرف لانے کی کوشش کریں۔ علماء نے اس کا بہت آسان علاج لکھا ہے وہ یہ کہ جب آپ قیام کی حالت میں تو اپنے سجدہ کی جگہ پر نگاہ رکھیں، جب رکوع میں جائیں تو اپنے پاوٴں کی پشت پر نگاہ رکھیں اور جب سجدہ میں جائیں تو اپنی ناک کی طرف نگار رکھیں، اور قعدہ میں بیٹھیں تو اپنی گود کی طرف نگاہ رکھیں، اس طرح آپ نماز پڑھیں گے تو بڑی یکسوئی حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند