• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39039

    عنوان: قبروں كے درمیان بنی مسجد میں نماز پڑھنا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے قبرستان میں ایک مسجد قبروں کے درمیان میں بنی ہوئی ہے، یہاں پر ۵ وقت کی نماز ہوتی ہے اور جمعہ کی نماز بھی ہوتی ہے، میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں یہاں پر جماعت کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہوں، کیوں کہ کچھ لوگوں کا خیال یہ ہے کہ نماز پڑھنا نہیں چا ہئے ۔

    جواب نمبر: 39039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 908-908/M=6/1433 اگر قبریں قبلے کی طرف نہیں ہیں یا ہیں لیکن قبلے کی دیوار وغیرہ حائل ہے تو مضائقہ نہیں، اس مسجد میں نماز باجماعت پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند