عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 38383
جواب نمبر: 38383
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 755-637/B=5/1433 مطلقاً یہ کہہ دینا کہ مرد اور عورت کی نماز میں کوئی فرق نہیں، صحیح نہیں ہے، یہ آپ کے مطالعہ کی کمی ہے۔ عورتوں کے لیے تستر کا زیادہ اہتمام ہے، اس لیے ان کے لیے یہی مسئلہ ہے کہ وہ سجدہ میں زمین پر ہاتھ بچھاکر سجدہ کریں۔ احادیث کے لیے مصنف عبدالرزاق کا مطالعہ کریں۔ اردو میں ”عورتوں کی نماز“ ڈابھیل گجرات سے اور ایک کتاب مبارکپور ضلع اعظم گڑھ مدرسہ عین العلوم نوادہ سے شائع ہوئی ہے۔ دونوں کا مطالعہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند