• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 38363

    عنوان: اگر مجبوری ہو تو اتفاقاً بریلوی کے پیچھے نماز باجماعت پڑھ سکتے ہیں

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا بریلوی پیش امام کے پیچھے نماز با جماعت ادا کی جا سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 38363

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 735-630/B=5/1433 اگر کسی مسجد میں صحیح العقیدہ امام ہو تو وہاں چلے جانا چاہیے اور اگر اپنے دو تین لوگ ہوں تو کسی جگہ الگ جماعت سے نماز پڑھ لیں۔ اور اگر مجبوری ہو تو اتفاقاً بریلوی کے پیچھے نماز باجماعت پڑھ سکتے ہیں، نماز تو آپ کی مکروہ ہوگی لیکن جماعت کا ثواب آپ کو مل جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند