• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 38037

    عنوان: اگر ایک مسجد میں جماعت ہوگئی ہے اور یہ مسجد محلہ کی مسجد ہے توکیا ایک کلو میٹر فاصلہ کے لوگ آکر وہاں دوسری جماعت پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: اگر ایک مسجد میں جماعت ہوگئی ہے اور یہ مسجد محلہ کی مسجد ہے توکیا ایک کلو میٹر فاصلہ کے لوگ آکر وہاں دوسری جماعت پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 38037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 701-592/B=5/1433 ہمارے احناف کے نزدیک مسجد محلہ میں جماعتِ ثانیہ کرنا مکروہ ہے، خواہ مقامی آدمی کریں یا ایک کلومیٹررکے فاصلے سے آنے والے کریں۔ ہرایک کیے لیے مکروہ ہے، تنہا تنہا پڑھنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند