• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 37989

    عنوان: امام کے پیچھے فرض نماز پڑھتے ہوئے اگر ہم سے کوئی سجدہ سہو والی غلطی ہو جائے تو کیا ہمیں سجدہ سہو کرنا پڑیگا ؟

    سوال: امام کے پیچھے فرض نماز پڑھتے ہوئے اگر ہم سے کوئی سجدہ سہو والی غلطی ہو جائے تو کیا ہمیں سجدہ سہو کرنا پڑیگا ؟

    جواب نمبر: 37989

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 670-349/L=4/1433 امام کے پیچھے فرض نماز پڑھتے ہوئے اگر مقتدی سے کوئی سہو والی غلطی ہوجائے تو اس پر سجدہٴ سہو کرنا لازم نہ ہوگا۔ سہو الموٴتم لا یوجب السجدة (عالمگیري: ۱/۱۲۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند