• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 37878

    عنوان: نیت كیسے باندھیں

    سوال: (۱) عشا ء کی نماز میں وتر کی نیت کیسے باندھیں گے؟ (۲) جمعہ کی نماز اور نماز تروایح کی نیت کے بارے بتائیں۔ (۳) عید کی نماز کی نیت بتائیں۔

    جواب نمبر: 37878

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 96-98/N=5/1433 (۱) نیت نام ہے دل کے ارادہ کا، دل میں یہ ارادہ کریں کہ میں اللہ کے لیے تین رکعت نماز وتر واجب ادا کررہا ہوں پھر تکبیر کہہ کر ہاتھ باندھ لیں، اگر زبان سے بھی نیت کا مضمون ادا کرلیا جائے تو بہتر ہے۔ (۲) ان دونوں نمازوں میں دل میں یہ ارادہ کریں کہ میں اللہ کے لیے اس امام کے پیچھے دو رکعت نماز جمعہ فرض یا دو رکعت نماز تراویح سنت موٴکدہ ادا کررہا ہوں۔ (۳) اس میں بھی دل میں یہ ارادہ کریں کہ میں اللہ کے لیے اس امام کے پیچھے دو رکعت نماز عید الفطر یا عید الاضحی واجب ادا کررہا ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند