• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 37705

    عنوان: سننت ٤ ہیں یا ٢

    سوال: کیا فر ماتے ہیں علما کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ امام شافعی کے نزدیک سننت ۴ رکعات والی ۲ ہیں یا ۴ رکعات دو سلام سے پڑھنی چاہیے ؟براہ کرم، حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں۔

    جواب نمبر: 37705

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 479-421/B=4/1433 حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک ۴/ رکعت والی سنت دو سلام سے بھی پڑھنا درست ہے، مگر ہمارے حنفی مسلک میں اسے ایک ہی سلام سے چاروں رکعت پڑھنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند