• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 37656

    عنوان: فجر کی نماز کی سنّت کے متعلق

    سوال: فرض کیجئے کہ میں فجر کے وقت مسجد میں اس وقت پہنچتا ہوں جب جماعت شروع ہو چکی ہے تو کیا مجھے فرض میں شامل ہونا چاہیییا پہلے سنّت ادا کرنی چاہیے؟ اگر فرض میں شامل ہونا چاہیے تو سنّتوں کو فرض کے فوراً بعد پڑھنی چاہیییا قضا کی بعد؟براہ کرم، رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 37656

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 614-614/M=4/1433 اگر فرض کی آخری رکعت بلکہ قعدہٴ اخیرہ بھی ملنے کی توقع ہو تو سنت فجر پہلے پڑھ لینی چاہیے پھر جماعت میں شامل ہونا چاہیے اور اگر جماعت فجر بالکلیہ فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو تو جماعت میں شریک ہوجائیں اور سنت، سورج نکلنے کے بعد مکروہ وقت نکل جانے پر ادا کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند