• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 37379

    عنوان: فرض نماز میں تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد میں نے سورة ملانا

    سوال: حضرت سوال یہ ہے کہ میں ادھر دفتر میں نماز بھی پڑھاتا ہوں۔ فرض نماز میں تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد میں نے سورہ بھی کچھ پڑھا تو ایسے میں پھر یادآنے سے میں نے رکوع کیا تو کیا سجدہ سہو کرنا پڑے گایا نماز پوری کر سکتے ہیں اگر سجدہ سہو نہیں کیا تو کیا نماز دہرانی پڑیگی؟

    جواب نمبر: 37379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 565=370-3/1433 نماز درست ہوگئی، نہ سجدہ سہو کی ضرورت تھی نہ اب اعادہ کی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند