• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 37308

    عنوان: فجر كی سنّت کے متعلق

    سوال: مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ صبح فجر کی نماز پڑھنے مسجد گیا اور پہنچنے پر معلوم ہوا کہ جماعت کی نماز کی آخری رکعت ہے۔ اور میں بجائے سنّت پڑھنے کے می جماعت میں شامل ہو کر اپنا فرض ادا کر لیا۔تو کیا میں اب میں سنّت پڑھوں یا نہیں؟نیز اگر میری جماعت کی نماز فوت ہو گئی تو اب میں سنّت سے شروعات کروں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 37308

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 327=269-3/1433 وہ سنت فرض میں شامل ہونے کے بعد نفل ہوگئی، اگر آپ پڑھنا چاہیں تو سورج نکلنے کے ۲۰/ منٹ بعد پڑھ سکتے ہیں، اوراکر آپ کی فجر کی جماعت نکل گئی اور ابھی نماز فجر کا وقت باقی ہے تو آپ پہلے فجر کی سنت پڑھیں گے۔ اس کے بعد فجر کا فرض ادا کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند