• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36991

    عنوان: رفع یدین نہیں کرنا کس حدیث سے ثابت ہے؟

    سوال: رفع یدین نہیں کرنا کس حدیث سے ثابت ہے؟ ہندوستان بہت لوگ بنا رفع یدین کے نماز پڑھتے ہیں۔ میں بھی رفع یدین نہیں کرتا ہوں ، لیکن اہل حدیث کے ماننے والے لوگ مجھے کہتے کہ آپ رفع یدین کیجئے۔ اس بارے میں آپ کا ، دیوبند کا کیا خیال ہے؟

    جواب نمبر: 36991

    بسم الله الرحمن الرحيم

    امام بخاری کے استاذ امام حمیدی نے اپنی مسند میں سب سے زیادہ اصح الاسانید کے ساتھ یعنی امام زہری نے حضرت سالم سے اور انھوں نے نافع سے انھوں نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف افتتاح صلاة کے وقت رفع یدین کیا اس کے بعد رفع یدین نہیں کیا، اس سند پر کوئی کلام نہیں کیا گیا اور پھر اس کا متابع صحیح ابن عوانہ میں موجود ہے، اتنی اعلیٰ سند کے ساتھ رفع یدین نہ کرکے کا ثبوت موجود ہے، پھر بھی غیرمقلد لوگ آئے دن سوالات کرتے رہتے ہیں، علمائے دیوبند بلکہ تمام احناف کا عمل اسی صحیح تر حدیث پر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند