• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36807

    عنوان: نماز ہوگی یا نہیں ہوگی

    سوال: مجھے یہ سوال پوچھنا ہے کہ آج کل سردی کا دور ہے اور ہم لوگ سر ڈھاکنے کے لئے ٹوپا وغیرہ پہنتے ہیں جس سے ماتھا ڈھک جاتا ہے۔ کیا ماتھا ڈھکنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 36807

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 338=136-3/1433 ٹوپا وغیرہ سے پیشانی ڈھک کر اس پر نماز پڑھنے سے نماز مکروہ ہوگی، اس لیے نماز شروع کرنے سے پہلے ٹوپا کو پیشانی سے اوپر کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند