• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36765

    عنوان: نماز میں قومہ اور جلسہ کے درمیان کی دعائیں کیا ہیں ؟

    سوال: نماز میں قومہ اور جلسہ کے درمیان کی دعائیں کیا ہیں ؟

    جواب نمبر: 36765

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 363=363-3/1433 قومہ میں یہ دعا منقول ہے: سَمِع اللہُ لِمَن حَمِدَہ رَبّنا لک الحمد کے بعد ”مِلْء ُ السَّمَاوَاتِ وَمِلْء ُ الْأَرْضِ وَمِلْء ُ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْء ٍ بَعْدُ أَہْلَ الثَّنَاء ِ وَالْمَجْدِ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ“ اور دونوں سجدوں کے درمیان (جلسہ) میں یہ دعا منقول ہے: اللّٰہم اغْفر لي وَارْحَمني وَعَافِني واہْدِنِي وارْزُقنِي رواہ أبوداوٴد وحسّنہ النووي وصححہ الحاکم (شامي زکریا: ۲/۲۱۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند