• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36667

    عنوان: اپنے كمرے میں جماعت كرنا

    سوال: میں سعودی عربی میں ہوں، ہمارے دفتر میں ہی ایک جگہ بنا کر ہم لوگ نماز ادا کرتے ہیں، جتنے لوگ ہیں سبھی نماز پڑھتے بھی ہیں نہیں بھی پڑھتے ہیں، لیکن دفتر میں جماعت بننے سے ان کو بولنے سے نماز کے لئے آجاتے ہیں قریب ۱۰ لوگ ہیں۔ تھوڑی دور پر دوسرے کمپنی کی مسجد ہے وہاں بھی جماعت ہوتی ہے ، وہاں لوگ زیادہاآتے ہیں، لیکن ہم لوگ اپنی ہی کمپنی کے اندر نماز پڑھ لیتے ہیں، اس سے کیا ہمیں جماعت کا ثواب ملے گا اور مسجد کا ثواب ملے گا؟ کیوں کہ ہم لوگ ادھر اس لئے نہیں جاتے ہیں کہ بہت سے لوگ سستی کی وجہ سے نماز چھوڑ دیتے ہیں، پھر نہیں پڑھتے ہیں میرا دل بھی مسجد میں جانے کا کرتا ہے مگر میں سوچتا ہوں اگر ادھر چلا جاؤ ں گا تو کچھ لوگ نماز نہیں پڑھیں گے ، اس لئے میں بھی ادھر ہی پڑھ لیتا ہوں ۔آفس میں ہم لوگوں نے نماز کے لئے ہی ادھا روم رکھا ہے۔ مہربانی کرکے رہنمائی فرما ئِیں۔

    جواب نمبر: 36667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 258=144-2/1433 اس روم میں نماز پڑھنے سے جماعت کا ثواب تو مل جاتا ہے مگر مسجد کا ثواب نہیں ملتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند