• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36649

    عنوان: جماعت كی نماز سے قبل سنت پڑھنا

    سوال: میں یہاں عرب متحدہ امارات ہوں اور ملازمت کرتاہوں۔ یہاں ایک عام طریقہ ہے کہ جمعہ کا وقت ہونے سے پہلے یعنی زوال کے وقت ہی سنت پڑھ لیتے ہیں کیوں کہ یہاں اول وقت میں ہی اذان ہوتی ہے اور بیس منٹ کے بعد نماز ہوجاتی ہے ، ہم لوگ کیا کریں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 36649

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 321=124-3/1433 زوال کے وقت سنت پڑھنا درست نہیں؛ بلکہ آپ لوگوں کو چاہیے کہ زوال کے بعد اگر نماز جمعہ میں اتنی دیر ہے کہ سنت پڑھی جاسکتی ہو تو اس وقت سنت پڑھ لیں ورنہ تو نماز جمعہ کے بعد اس کو ادا کریں، زوال سے پہلے یا عین استواء کے وقت نماز نہ پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند