• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36449

    عنوان: نماز کے وقت کا موسم کے اعتبار سے فیصلہ کرنے کا کسے حق ہے؟جہاں ایک معتبر عالم امام ہو ان کے رہتے ہوئے عام عوام کو کیا وقت کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق ہے؟براہ مہربانی اس سلسلے میں فتوی دینے کی زحمت گوارہ کریں۔

    سوال: نماز کے وقت کا موسم کے اعتبار سے فیصلہ کرنے کا کسے حق ہے؟جہاں ایک معتبر عالم امام ہو ان کے رہتے ہوئے عام عوام کو کیا وقت کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق ہے؟براہ مہربانی اس سلسلے میں فتوی دینے کی زحمت گوارہ کریں۔

    جواب نمبر: 36449

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 233=233-2/1433 نماز کے اوقات سے متعلق کیلنڈر چھپے ہوئے ہیں، ان کو دیکھ کر امام صاحب یا مسجد کی کمیٹی جماعت کا وقت طے کردیا کریں۔ عام آدمی کو اس میں دخل اندازی نہ کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند