• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36399

    عنوان: نماز

    سوال: آپ سے ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے، وہ یہ کہ جب کوئی شخص نماز کے لیے جماعت کرتاہے چاہے وہ عالم ہو یا حافظ ہو یا عام شخص ہو اور اس کی شلوار /پینٹ ، لنگی ، جبہ ٹخنوں سے نیچے رہے تو کیا اس شخص کی اور پیچھے جتنے مقتدی ہیں ان کی نماز شریعت کے مطابق ہوجائے گی یا نہیں؟اگر نہیں ہوگی تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئے؟کیا اس کی امامت سے ہٹ کر خود اکیلے پڑھنا درست ہے یا نہیں؟کیوں کہ مروی نظر سے ایک حدیث گذری ہے غالبا ابو داؤد کی حدیث ہے جس کا مفہوم کچھ اس طرح ہے کہ جس کسی کی نماز کی حالت میں پینٹ /شلوار ، لنگی ․․ ٹخنوں سے نچےی رہے گی اس کی نماز نہیں ہوگی ۔․․ اور ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ کل قیامت کے روز اللہ اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔ اس لےں آپ سے درخواست ہے کہ اس کا حل بتائیں۔ اس شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کے لیے میرا دل گوار نہیں کرتا۔

    جواب نمبر: 36399

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 214=132-2/1433 ٹخنے سے نیچے شلوار پینٹ، لنگی جبہ پہننے والے کی اقتداء میں نماز مکروہ ہوتی ہے، مقتدیوں کو چاہیے کہ حکمت وموعظمت سے امام کو سمجھائیں، البتہ جب تک ایسا شخص امام ہے آپ اسی کی اقتداء میں نماز پڑھتے رہیں، تنہا نماز نہ پڑھیں کیونکہ ایسے شخص کی اقتداء میں نماز پڑھنے سے بھی جماعت کا ثواب مل جاتا ہے جو تنہا پڑھنے کی صورت میں نہیں ملتا۔ صلی خلف فاسق أو مبتدع نال فضل الجماعة (درمختار۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند