عنوان: نماز میں کبھی اللہ تعالیٰ سے دل میں دعا مانگ تا ہوں، مگر زبان پر دعا نہیں آتی ، بس دماغ میں ہی دعا رہتی ہے ، ایسا کرنے سے نماز فاسد ہوجایگی ؟
سوال: نماز میں کبھی اللہ تعالیٰ سے دل میں دعا مانگ تا ہوں، مگر زبان پر دعا نہیں آتی ، بس دماغ میں ہی دعا رہتی ہے ، ایسا کرنے سے نماز فاسد ہوجایگی ؟ کبھی جان بوجھ کر کبھی انجانے میں دعا مانگا تا ہوں۔ اگر نماز فاسد ہوجاے تو نماز توڑکر پھر سے نیّت باندھی پڑے گی کیا؟ امام کے پیچھے ہوں تو مسئلہ کیا ہے ؟اور انفرادی نماز ہے تو اسکا مسئلہ کیا ہے ؟
جواب نمبر: 3625601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 228=228-2/1433
صورت مسئولہ میں نماز فاسد نہیں ہوتی؛ لیکن دورانِ نماز آپ جس رکن کو ادا کررہے ہیں اس وقت پورا دھیان اسی جانب رکھیں، چاہے انفرادی نماز ہو یا امام کے پیچھے ہو، جو موقع دعا کا ہو اس میں آپ خوب دعا مانگیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند