عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 3622
نماز میں غیر مقلدین کی اقتداء کرنا کیساہے؟ اہل سنت کے اسلاف کے بارے میں ان کے خیالات اچھے نہیں ہوتے ہیں۔
نماز میں غیر مقلدین کی اقتداء کرنا کیساہے؟ اہل سنت کے اسلاف کے بارے میں ان کے خیالات اچھے نہیں ہوتے ہیں۔
جواب نمبر: 3622
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 289/ ل= 292/ ل
غیرمقلد اگر ائمہ اربعہ کو برا نہ کہتا ہو اور صحبت و فسادِ نماز میں حنفی مذہب کی رعایت کرکے نماز پڑھتا ہو، اس کے پیچھے نماز درست ہے اور جو غیرمقلد ائمہ اربعہ کو سب و شتم کرتا ہو، تقلید کو شرک کہتا ہو اور صحت و فسادِ نماز میں حنفی مذہب کی رعایت نہ کرتا ہو، اس کے پیچھے حنفی مسلک والوں کی نماز ہی درست نہیں۔ والرابع عشر من شروط صحة الاقتداء أن لا یعلم المقتدي من حال إمامہ المخالف لمذھبہ مفسداً في زعم المأموم (طحطاوي علی مراقي الفلاح:۱۶۰، باب الإمامة)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند