• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36158

    عنوان: مسجد میں جماعت ثانی کا حکم احادیث اور فقہ کی روشنی میں مدلل بیان فرمادیں۔

    سوال: مسجد میں جماعت ثانی کا حکم احادیث اور فقہ کی روشنی میں مدلل بیان فرمادیں۔

    جواب نمبر: 36158

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 74=56-2/1433 اگر کبھی اتفاقا کسی وجہ سے مسجد کی اصل جماعت فوت ہوجاتی تو خود حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور حضرات صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کا معمول گھر میں جماعت سے نماز ادا کرنے کا تھا نیز مسجد کی اصل جماعت یعنی جماعتِ اولی کے ترک کرنے والے کو منافق قرار دیا گیا، اصل جماعت چھوڑنے والوں کے گھروں میں آگ لگانے پر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آمادگی ظاہر فرمائی تھی اس قسم کی احادیث مبارکہ سے جماعتِ ثانیہ کا مکروہ ہونا ثابت ہوتا ہے، نیز اصل جماعت سے تخلف اور اصل جماعت سے تہاون اور اس کی تقلیل کا موجب ہے، وغیر ذلک فتاویٰ شامی وغیرہ میں کئی جگہ اس سلسلے میں بحث ہے، خلاصہ وہی ہے کہ جو ہم نے لکھ دیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند