• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36077

    عنوان: نماز پڑھنے کے دوران شرٹ پینٹ کے اندر رکھ کر کیا نماز ہو جاتی ہے ؟

    سوال: ۱- نماز پڑھنے کے دوران شرٹ پینٹ کے اندر رکھ کر کیا نماز ہو جاتی ہے ؟

    جواب نمبر: 36077

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 155=155-2/1433 نماز کراہت کے ساتھ ادا ہوتی ہے، اس لیے اِن کیے بغیر نماز پڑھنی چاہیے، وکرہ کفہ أي رفعہ ولو لتراب کمشمر کُمّ أو ذیل، قولہ (کمشمر کم أو ذیل) أي کما لودخل في الصلاة وہو مشمر کمہ أو ذیلہ (درمختار مع الشامي: ۲/۴۰۶، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند