• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 35882

    عنوان: ایک بدعتی جس کے بارے میں معلوم نہ ہو کہ اس کے عقائد کیا ہیں تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: ایک بدعتی جس کے بارے میں معلوم نہ ہو کہ اس کے عقائد کیا ہیں تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 35882

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 57=57-1/1433 تنہا نماز پڑھنے کے مقابلے میں اس بدعتی کے پیچھآ پڑھ لینا اچھا ہے تاکہ فضیلت جماعت حاصل ہوجائے، وفي النہر عن المحیط: صلّی خلف فاسق أو مبتدع نال فضل الجماعة (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند