• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 35766

    عنوان: قضا نماز

    سوال: ہمارے یہاں پاکستان میں چار پانچ سالوں سے رمضان میں ایک پیغام ارسال کیا جاتاہے جس میں یہ حدیث لکھی ہوتی ہے ۔ براہ کرم، ارشاد فرمائیں کہ جس شخص نے نمازیں قضاکی ہوں اور تعدادمعلوم نہ ہوتو اس کے لیے کیا طریقہ کیا ہے؟ پیغام اس طرح ہے کہ :”ارشاد نبی (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہے، جس شخص کی نمازیں قضاہوئی ہوں اور تعداد نامعلوم ہوتو وہ رمضان کے آخری جمعہ کے دن چار رکعات نفل ایک سلام سے پڑھے ، ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد آیت الکرسی سات بار، سورة کوثر پندرہ بارپڑھے۔ اگر سات سو سالوں کی نمازیں بھی قضاہوئی ہوں تو اس کفارہ کے لے یہ نماز ہے۔

    جواب نمبر: 35766

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 47=47-1/1433 مذکورہ پیغام کی اشاعت صحیح نہیں ہے، روایت موضوع ہے، صحیح یہ ہے کہ جتنی نمازیں قضا ہوئی ہیں اگر ان کی حتمی تعداد معلوم نہیں ہے تو اندازہ کرے اور جس تعداد پر دل مطمئن ہوجائے ان سب کی قضا کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند