• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 35746

    عنوان: مسافر

    سوال: میں ہندوستانی شہری ہوں اور دبئی میں رہتاہوں۔ میں یہاں کام کرتاہوں اور بیوی بچوں کے ساتھ رہتاہوں۔ والدین اور رشتہ داروں سے ملنے کے لیے سال میں ایک یا دو مرتبہ ہندوستان جاتاہوں۔ ہندوستان میں والدین اور بھائیوں کے پاس رہتاہوں اور عام طورپر یہ دس پندرہ دن کا مختصر سفرہوتاہے۔ ہندوستان میں میری کوئی ملازمت یا کام نہیں ہے اور تقریبا میرے تمام ذاتی سامان دبئی میں ہیں۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا میں مسافر ہوں گا یا نہیں جب بھی ہندوستان کا سفر کروں؟کبھی بیوی بچوں کے ساتھ سفر کرتاہوں اور کبھی تنہا سفر کرتاہوں۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 35746

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 45=45-1/1433 ہندوستان آپ کا وطن اصلی ہے لہٰذا آپ جب بھی ہندوستان آئیں گے، گھر پہنچ کر پوری نماز پڑھیں گے چاہے تنہا آئیں یا بیوی بچوں کے ساتھ اور سفر مختصر ہو یا طویل، بہرصورت آپ مقیم کہلائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند