• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 35625

    عنوان: اگر میں جماعت میں شامل ہوں اور اس کے فوراًبعد امام سلام پھیردے تو مجھے کیا کرنا چاہئے ؟ کیا میں نماز پھر سے پڑھنا شروع کروں یا مسبوق کی طرح نماز ادا کرتارہوں؟

    سوال: اگر میں جماعت میں شامل ہوں اور اس کے فوراًبعد امام سلام پھیردے تو مجھے کیا کرنا چاہئے ؟ کیا میں نماز پھر سے پڑھنا شروع کروں یا مسبوق کی طرح نماز ادا کرتارہوں؟

    جواب نمبر: 35625

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2009=1624-1/1433 اگر تکبیر تحریمہ کہہ کر آپ امام کے ساتھ قعدہ میں بیٹھ گئے اس کے بعد امام نے سلام پھیرا تو آپ کی شرکت امام کے ساتھ صحیح ہوگئی اور آپ کو جماعت کا ثواب بھی مل جائے گا۔ اب آپ مسبوق کی طرح اپنی نماز ادا کریں۔ پھر سے پڑھنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند