• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 35502

    عنوان: شافعی وقت پر حنفی امام كی امامت

    سوال: حنفی مسلک والا کوئی شخص اگر شافعی مسجد میں کوئی امام نہ ملنے کی وجہ سے امامت کرے تو کیا عصر نماز کی اذان شافعی مسلک کے عصر کے وقت دے سکتا ہے؟ اورمثل اول پر نمازِ عصر پڑھا سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 35502

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 2084=1238-12/1432 حنفی مسلک کی پیروی کرنے والے کو دو مثل کے بعد نماز عصر ادا کرنا چاہیے کیونکہ ان کے مسلک میں یہی راجح اور مفتی بہ ہے، البتہ کبھی کسی ضرورت کے تحت ایک مثل پر پڑھ لیا تو بھی نماز اور امامت درست ہوجائے گی کیونکہ صاحبین کے نزدیک ایک مثل کے بعد وقتِ عصر شروع ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند