• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 35263

    عنوان: نماز کا وقت

    سوال: ہماری مسجد میں نماز کے اوقات کے لیے ایک نقشہ لگا ہوا ہے جس میں پورے سال کے دنوں کے لحاظ سے نماز کے اوقات درج ہیں، اس میں درج ہے کہ مغرب کا وقت 6.1 پر شورع ہوتا ہے، مگر آسمان میں سرخی 6.7 تک رہتی ہے، تو بتاوٴ اس صورت میں کیا کرنا چاہیے، نقشہ بھی عالم نے بنایا ہے؟

    جواب نمبر: 35263

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1881=562-1/1433 مغرب کا وقت غروب آفتاب سے شروع ہوتا ہے اگر ۶/ بج کر ایک منٹ پر سورج غروب ہوجاتا ہے تو مغرب کا وقت شروع ہوگیا، البتہ احتیاطاً قدرے تاخیر کرلینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند