• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 35206

    عنوان: ایک مسجد میں ایک وقت کی دو جماعت کس صورت میں ہوسکتی ہے؟کیا میں جماعت سے پہلے تین /چار آدمی دوسری جماعت کرسکتے ہیں؟

    سوال: ایک مسجد میں ایک وقت کی دو جماعت کس صورت میں ہوسکتی ہے؟کیا میں جماعت سے پہلے تین /چار آدمی دوسری جماعت کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 35206

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1726=1726-11/1432 مسجد کے حدود میں دوسری جماعت کو فقہاء نے مکروہ لکھا ہے، اس لیے اس سے بچنا چاہیے، خارج مسجد حصے میں گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند