• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 35033

    عنوان: میں حنفی ہوں، نماز میں رکوع سے کھڑے ہوکر اور دونوں سجدوں کے درمیان میں جو دعاء ہے وہ پڑھنا صحیح ہے یا نہیں۔

    سوال: میں حنفی ہوں، نماز میں رکوع سے کھڑے ہوکر اور دونوں سجدوں کے درمیان میں جو دعاء ہے وہ پڑھنا صحیح ہے یا نہیں۔

    جواب نمبر: 35033

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1799=1438-11/1432 رکوع سے کھڑے ہوکر ”اللہم ربنا ولک الحمد حمدا کثیرا طیبا مبارکا فیہ“․ پڑھنا اور دونوں سجدوں کے درمیان ”اللہم اغفرلي وارحمني واہدني وارزقني وعافني“ پڑھنا مستحب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند