• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 34963

    عنوان: کیا محراب مسجد کا حصہ ہے یا خارج مسجد ہے؟

    سوال: (۱) کیا محراب مسجد کا حصہ ہے یا خارج مسجد ہے؟ (۲) محراب کے اندر امام نے نماز پڑھائی تو جماعت کی نماز ہوجائے گی؟ (۳) جمعہ کا خطبہ محراب کے اندر پڑھنے سے خطبہ ہوگا؟ (۴)اگر جائز ہے تو احمدیہ مقلد کا خطبہ بھی جائز ہوگا جو امریکہ سے نشر ہوتاہے؟ (۵) محراب کے بالکل اندر خطبہ بھی پڑھا اور نماز بھی پڑھی ، کیا جماعت کی جمعہ نماز ادا ہوئی؟

    جواب نمبر: 34963

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1823=1127-11/1432
    (۱) مسجد شرعی کے حصے میں بنا ہوا محراب مسجد کا حصہ ہے۔
    (۲) محراب کی پوری حالت اور امام کے اندر ہونے کی کیفیت تحریر کریں (الف) پہلی صف کے دونوں کنارے کے لوگوں کو امام کی نقل وحرکت (اگر یہ لوگ نظر کریں) تو نظر آجائے گی یا نہیں؟ (ب) امام کا پورا قدم محراب کے اندر تھا یا بعض حصہ قدم؟ 
    (۳) خطبہ ممبر پر دینا مسنون ہے، صورت مسئولہ میں ممبر محراب کے اندر تھا یا بلا ممبر خطبہ دیا گیا؟ تفصیل لکھیں۔
    (۴) احمدیہ مقلد سے اگر مرزا غلام احمد قادیانی کے پیروکار مراد ہیں تو یہ دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں ان کی نماز نہ اسلامی نماز ہے نہ خطبہ اسلامی خطبہ ہے، جس کے جواز وعدم جواز کا سوال پیدا ہو۔
    (۵) حنفیہ کے یہاں امام کا محراب کے اندر کھڑا ہونا مکروہ ہے، نماز بہرحال ادا ہوجائے گی اگرچہ کراہت کے ساتھ۔ اعادہ کا حکم نہیں ہے۔
     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند