• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 3494

    عنوان:

    زید نے عشا کی سنت نماز کی نیت کی، دوسرے رکعت میں دوسرے سجدہ سے اٹھتے کے وقت اللہ اکبر کہنا بھول گیا، کیا اس پر سجدہ سہو واجب ہوگا؟ یا وہ کیا کرے گا؟

    سوال:

    زید نے عشا کی سنت نماز کی نیت کی، دوسرے رکعت میں دوسرے سجدہ سے اٹھتے کے وقت اللہ اکبر کہنا بھول گیا، کیا اس پر سجدہ سہو واجب ہوگا؟ یا وہ کیا کرے گا؟

    جواب نمبر: 3494

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 272/ ج= 258/ ج

    نماز میں پہلی تکبیر (جسے تکبیر تحریمہ کہا جاتا ہے) کے علاوہ تمام تکبیریں مسنون ہیں، واجب نہیں، یہ اگر چھوٹ جائیں تو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، نماز سجدہٴ سہو کے بغیر ہی مکمل ہوجائے گی وسننھا ... تکبیر الرکوع وکذا الرفع منہ وتکبیر السجود وکذا نفس الرفع منہ وکذا تکبیرہ (الدر مع الرد، ط․ زکریا، ج۲ ص۱۷۳)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند