عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 34926
جواب نمبر: 34926
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1669=1669-11/1432 فجر کی سنت جو چھوٹ گئی ہے اس کو امام کے سلام پھیرنے کے بعد طلوعِ آفتاب سے پہلے ادا کرنا درست نہیں، اگر سنت پڑھنی ہے تو طلوعِ آفتاب کے بعد جب مکروہ وقت نکل جائے تب ادا کرلے، اورجس شخص کو جماعت نہیں ملی لیکن طلوعِ آفتاب سے پہلے سنت وفرض دونوں ادا کرسکتا ہے تو اس کو چاہیے کہ پہلے سنت پڑھے پھر فرض ادا کرلے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند